خیبر پختونخوا کےلئے آٹے کی سپلائی سے پابندی اٹھالی گئی 

  خیبر پختونخوا کےلئے آٹے کی سپلائی سے پابندی اٹھالی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) محکمہ خوراک پنجاب نے خیبر پختونخوا کے لئے آٹے کی سپلائی پر عائد پابندی اٹھا لی جس کے بعد ڈائریکٹر محکمہ خوراک یاسر حسن نے پشاور کے نانبائیوں اور آٹا ڈیلرز کو رحیم یار خان سے فائن آٹا خریدنے کیلئے پرمٹ جاری کر دیئے ہیں گذشتہ روز جاری کئے پرمٹ کے بعد رحیم یار خان سے فائن آٹا پشاور پہنچ گیا ہے اس حوالے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انجمن نانبائیان ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر حاجی محمد فاروق نے کہا ہے کہ پرمٹ جاری ہونے اور پابندی ختم ہونے کے بعد فائن آٹے کی قیمت میں غیر معمولی کمی ہو گی اور نانبائیوں کو آٹے کے حصول میں آسانی ہو گی حاجی محمد فاروق نے محکمہ خوراک کی جانب سے پرمٹ جاری کرنے پر ڈائریکٹر فوڈ یاسر حسن کا شکریہ ادا کیا۔