پی ٹی آئی کے تاریک ہونیکا وقت آن پہنچا ہے :روبینہ خالد

  پی ٹی آئی کے تاریک ہونیکا وقت آن پہنچا ہے :روبینہ خالد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ خیبرپختونخواہ کی صوبائی صدر سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تاریک ہونے کا وقت آن پہنچا ہے جیسے پی ٹی آئی شمولیت کیلئے لائنیں لگ گئی تھیں اسی طرح اب چھوڑنے والوں کی لائنیں لگی ہوئی ہے، ٹکٹ ہولڈر ٹکٹ واپس کر رہے ہیں اور مرکزی راہنماءعمران خان سے لا تعلقی کے اعلانات کر رہے ہیں قومی سلامتی کے ادارے اور اسکی تنصیبات پر حملہ کرنے کے بعد تحریک انصاف اب اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے عمران خان نے اپنے ہی محسنوں کی تذلیل کی اور پوری دنیا میں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے اپنے ایک بےان میں انہوںنے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے لائنوں میں کھڑے تھے اب تحریک انصاف سے جان چھڑانے والوں کی قطاریں لگی ہوئی ہے ہر روز منتخب اور غیر منتخب پی ٹی آئی راہنماءپارٹی چھوڑے کا اعلان کر کے عمران خان سے لاتعلقی کر رہے ہیں صوبائی صدر سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ جن جن شخصیات نے عمران خان کے ساتھ احسانات کئے اور جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کا ساتھ دے کر دوسری محبت وطن سیاسی قوتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی آج عمران خان ان کی عزت اچھال رہا ہے پی ٹی آئی راہنما¶ں کے عمران خان کے خلاف بیانات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہئے تا کہ دوسروں کر کرپٹ چور اور ڈاکو کے خطابات دینے والے کی حقیقت عوام کے سامنے کھل کر سامنے آسکے پی ٹی آئی کے خاتمہ کیلئے عمران خان اور اس کے حواری اہم کردار ادا کررہے ہیں بقول آصف علی زرداری یہ اپنے بوجھ تلے کر ختم ہو جائیں گے