میڈیسن ہول سیل مارکیٹ سے چوری  کرنے اور چوری شدہ میڈیسن خریدنے  میں ملوث ملزمان گرفتار،مال مسروقہ برآمد

  میڈیسن ہول سیل مارکیٹ سے چوری  کرنے اور چوری شدہ میڈیسن خریدنے  میں ملوث ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول قاضی نثار احمد نے اہم کارروائی کے دوران میڈیسن ہول سیل مارکیٹ سے میڈیسن کاٹن چوری اور چوری شدہ میڈیسن خریدنے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، ملزمان احمد علی اور حارث پشاور کے رہائشی ہیںگرفتار چور موقع پاتے ہی میڈیسن ہول سیل مارکیٹ سے چوری کرنے میں ملوث ہے شاہ قبول پولیس نے مسمی اعجاز احمد کی رپورٹ پر جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کے دوران ملزم احمد علی کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم احمد علی نے ابتدائی تفتیش کے دوران میڈیسن چوری کا انکشاف کرتے ہوئے چوری شدہ میڈیسن خریدنے والے کا نام بھی اگل دیاگرفتار ملزم احمد علی کی نشاندھی پر میڈیسن خریدنے والا ملزم حارث کو بھی گرفتار کر لیا گیا ملزمان سے چوری شدہ میڈیسن بھی برآمد کرلئے گئے ہیں،جن سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق مدعی اعجاز احمد ولد آدم خان نے تھانہ شاہ قبول میڈیسن چوری کی رپورٹ کی تھی ، جس پر مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ شاقبول اور دیگر تفتیشی عملہ نے مشتبہ اور عادی جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کاڈیٹا اکٹھا کرنے سمیت CCTVکیمروں سے فوٹیج حاصل کرکے ،جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول قاضی نثار نے واردات میں ملوث ملزم اعجاز احمد ولد آدم خان کے متضاد بیانات کو مدنظر رکتھے ہوئے مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کو گزشتہ روز خفیہ اطلا ع ملنے پرجدید سائنسی خطوط پر سراغ لگا کر گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھر سے چوری سمیت دیگر متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا،جس سے مال مسرووقہ میڈ یسن بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،