صوبائی وزیرجامعات کاوفاق سے مردم  شماری کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ

  صوبائی وزیرجامعات کاوفاق سے مردم  شماری کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر جامعات اسماعیل راہو نے وفاق سے پورے سندھ میں مردم شماری کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی پورے سندھ کی گنتی مکمل نہیں ہوئی، تاریخ بڑھائی جائے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے مخصوص شہروں کی تاریخ بڑھانا سندھ کے ساتھ ناانصافی ہے،سندھ کے لوگوں کو کم گننے والے عمل کوکسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کے تمام ڈویژنوں میں مردم شماری کی مزید تاریخ بڑھائی جائے، سندھ میں مردم شماری کی تاریخ نہ بڑھائی گئی تو نتائج قبول نہیں کریں گے،جب تک سندھ کی گنتی پوری نہیں ہوتی تب تک مردم شماری کا سلسلہ جاری رکھا جائے.