ملتان ٹیکس ریکوری،کمرشل مارکیٹوں ،پلازوں،لگژری رہائش گاہوں پر سرخ دائرہ،حتمی نوٹس روانہ

ملتان ٹیکس ریکوری،کمرشل مارکیٹوں ،پلازوں،لگژری رہائش گاہوں پر سرخ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          ملتان(نیوزرپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب محمد علی کی جانب سے ملتان سمیت صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس کے مقررہ اہداف کو یقینی بنانے کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی کی ہدایت پر ایکسائز عملہ کی جانب سے 37 ہزار ٹیکس گزاروں کو حتمی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ان میں اندرون شہر کالامنڈی، حسین آگاہی، معصوم شاہ روڈ، بوسن روڈ، چو(بقیہ نمبر20صفحہ6پر )
ک شہیداں، ابدالی روڈ، نواں شہر، گردیزی مارکیٹ، گلگشت مارکیٹ، کچہری روڈ اور اندرون شہر سرکل روڈ کے نادہندگان شامل ہیں، ڈائریکٹر ایکسائز کی جانب سے بزنس کمیونٹی، کمرشل مارکیٹوں اور پلازوں کے مالکان سمیت لگژری رہائش گاہوں کے مالکان پر ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس سے حاصل ہونیوالی رقم کا 70 فیصد مقامی ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جاتا ہے اپنے شہر اور علاقہ کی ترقی اور بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیئے ایک ذمہ دار شہری کے طور پر واجب الادا پراپرٹی ٹیکس کی فوری ادائیگی کرکے کسی بھی قانونی مشکلات سے دوچار ہونے سے خود کو محفوظ بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ 37 ہزار ٹیکس گزاروں کو آخری اور حتمی نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں جن کی مقررہ مدت گزرنے کے بعد بلاتفریق نادہندگان کے خلاف گرینڈ اپریشن کیا جائے گا اور نادہندگان کی جائیدادوں کی سیلنگ و قرقی سمیت گرفتاریوں سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔