ڈیرہ، غیر معیاری ادویات ، اتائیوں کےخلاف کریک ڈاﺅن تیز

ڈیرہ، غیر معیاری ادویات ، اتائیوں کےخلاف کریک ڈاﺅن تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عطائیت اور غیر معیاری انسانی ادویات کے خلاف بھرپور کریک ڈا¶ن کیا گیا۔ابتک کی کارروائیوں میں عطائیوں کے 641 مراکز صحت سمیت 1243 عمارتوں کو سر بمہر کرنے کے ساتھ 65 لا(بقیہ نمبر4صفحہ6پر )
کھ 17 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیاہے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہیلتھ کئیر کمیشن، ڈرگ انسپکٹرز اور متعلقہ افسران کو مزید سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو انسانی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنرز باقاعدگی سے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس منعقد کریں اور ایسے کیسز مزید قانونی کارروائی کےلئے ڈرگ کورٹ میں بھجوائے جائیں۔کمشنر نے کہا کہ چاروں اضلاع میں غیر معیاری،ملاوٹی اور ممنوعہ انسانی ادویات کی تیاری،ترسیل اور فروخت پر کارروائی کی جائے۔زائد المیعاد ادویات برآمد ہونے پر بھی مقدمات درج کرائے جائیں اجلاس میں۔ بتایا گیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے 26 انیشیٹوز کے تحت ضلع مظفر گڑھ میں 311،ضلع راجنپور میں 127،ضلع ڈیرہ غازی خان میں 111 اور لیہ میں 87 عطائیت کے مراکز سیل کئے گئے ہیں۔ملاوٹی اور غیر معیاری انسانی ادویات کی تیاری اور فروخت کے 602 مراکز کو سیل کرنے کے ساتھ 65 لاکھ 17 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جن میں ضلع مظفر گڑھ کے 345،ضلع راجنپور کے 148،ضلع لیہ کے 59 اور ضلع ڈیرہ غازی خان کے 50 عمارتوں کو سیل کردیا گیا ہے۔