پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئے جنوبی پنجاب میںریلیاں، نعرے بازی،تنصیبات پر حملوں کی مذمت

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئے جنوبی پنجاب میںریلیاں، نعرے بازی،تنصیبات پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان،چوک سرور شہید، مظفر گڑھ، میلسی، میاں چنوں(نامہ نگار(بقیہ نمبر28صفحہ6پر )
، تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان) مرکزی جمعیت اہل حدیث و اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں جامعہ اسلامیہ خانیوال روڈ پر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی ناظم جمعیت اہلحدیث علامہ عنایت اللہ رحمانی، سٹی امیر مولانا اسلم مجاہد، ضلعی سرپرست مفتی عبدالرحمن شاہین، سینئر نائب امیر قاری عطاءاللہ عزیز، ضلعی صدر اہلحدیث یوتھ فورس قاری ہدایت اللہ رحمانی اور امان اللہ انصاری نے کی۔ اس موقع پر جمعیت اہلحدیث کے دیگر رہنما، اہلحدیث یوتھ فورس کے کارکنان، اساتذہ، علما طلبا نے شرکت کی۔ شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظم علامہ عنایت اللہ رحمانی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملکی استحکام کی ضامن ہے قوم افواج پاکستان کی شانہ بشانہ تھی، ہے اور رہے گی۔ سیاسی ناکامی کے بعد اور دیگر سیاسی مقاصد کے حصول کےلئے افوج پاکستان بارے زہر گھولنے والے اور فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہونے والے ہرگز رعایت کے مستحق نہیں، ان لوگوں نے وہ مذموم حرکت کی جو ملک کا دشمن بھی نہیں کرسکا، یہ سازشی ایجنڈا ہے جس کا ناطقہ بند کرنا ناگزیر ہے 9 مئی کے واقعہ میں جس طرح افواج پاکستان، سپاہیوں تنصیبات یہاں تک شہدا کی یادگار کی جو تضحیک کی گئی وہ کسی صورت قابل قبول اور قابل برداشت نہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا اسلم مجاہد، مفتی عبدالرحمن شاہین نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اس کے خلاف سازش کرنے والے ملک کے ہرگز خیرخواہ نہیں ایسے عناصر کی مکمل سرکوبی کی جانی چاہئے ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کو قرار واقعی سزادی جائے افوج پاکستان نے ہمیشہ ملک کی خلاف ہونے والی اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنایا قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے۔ قاری ہدایت اللہ رحمانی اور امان اللہ انصاری کا کہنا تھاکہ انتشاری اور فتنہ پرور پارٹی کس منہ سے کہتی ہے کہ ان کے لوگ ملوث نہیں 9 مئی کو ملک بھر میں ہونے والے فسادی مظاہروں کی ویڈیوز اٹھا کر دیکھ لی جائیں حسان نیازی شہریار آفریدی اعجاز چوہدری سے لے کر ایک ایک کارکن انہی کا ہے جو بلوائی تھے سب تحریک انصاف کے تھے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے قوم کا بچہ بچہ افوج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے چند ایک شرپسند افواج کو بدنام کرنے والے کسی سازشی تھیوری کو لے کر چل رہے۔
میلسی میں بھی دیگر شہروں کی طرح پاک فوج سے محبت کامیلسی میں بھرپور اظہار کیا جارہا ہے پاکستان دفاع کو نسل کے زیر اہتمام ریلی میں علما تاجر اور کارکنوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ متحدہ شہری ایکشن کمیٹی آج بعد نماز عصر تھانہ صدر چوک سے ریلوے کراسنگ تک 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار محبت کے لیے پاک فوج زندہ باد ریلی کا انعقاد کرے گی ۔جس کی قیادت رہنما جماعت اسلامی را عمر نفیس ،سینیر قانون دان را ذوالفقار علی ظفر بھٹی اور میلسی پریس کلب کے صدر عزیز اللہ شاہ طاہر کریں گے ۔ اسی طرح آج میلسی بار جی 20 کے اجلاس کی انڈین حکومت کے ذریعے متنازعہ علاقہ سری نگر میں انعقادکے خلاف احتجاج کے طور پر مکمل ہڑتال کرے گی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے گی ۔تاہم بوڑھے افراد جنہوں نے پاکستان بنتے دیکھا ہے وہ اب ٹی سٹالز اور عوامی و سماجی مقامات پر پاکستان کے موجودہ حالات پر افسوس کرتے نظر آتے ہیں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجتی کیلئے حویلی نواب محبوب یار خان ٹی چوک سے ریلی نکالی گئی،ریلی تلمبہ روڈ،نشتر روڈ سمیت دیگر روڈز سے ہوتی ہوئی ٹی چوک میں آکر اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد منشا کھکھ،نواب عمر یار خان،مدثر عمران بھٹہ سمیت مسلم لیگ ن دیگر رہنماں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی،شرکا نے پینا فلیکس بھی اٹھا رکھے تھے،شرکا نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے،ریلی کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنماں کا کہنا تھا کہ9مئی کو پاک فوج پر کئے جانیوالے حملوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ایسے ملزمان جنہوں نے دشمن کے عزائم کے مطابق اپنے ہی ملک کی فوج کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہی،ایسے ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے،اس موقع پر قرارداد بھی منظور کی گئی،انکا کہنا تھا پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اسلئے ہمیشہ ہم ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانے ہیں۔مظفرگڑھ سے بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر کے مطابق استحکام پاکستان کے حوالے سے امیدوار ایم پی اے تجوید اقبال کی جانب سے پاک فوج زندہ باد آئی ایس آئی زندہ باد پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی،ریلی محلہ بخاری والے سے شروع ہوئی اور کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار ایم پی اے شیخ تجویز اقبال نا کی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی گجرات پاکستان دشمن عناصر کی ملک اور پاک فوج کو تباہ کرنے کی سازشیں تھی،پاکستانی عوام اور پاک فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،پاک فوج نے دانشمندانہ سوچ اور فیصلہ سے دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دی۔چوک سرورشہید سے سپیشل رپورٹر کے مطابق چوک سرورشہید میں سابق ایم پی اے مسلم لیگی ن کے رہنما سردار اظہر عباس خان چانڈیہ کی قیادت میں پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ جو ان کے ڈیرہ سے شروع ہوکر مرکزی چوک پر پہنچی ریلی میں ہزاروں افراد،سینکڑوں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کاروں میں اور پیدل شریک ہوئے ریلی میں مسلم لیگ ن کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے اور جگہ جگہ ریلی کے شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں سارے راستہ پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور مسلم لیگ ن کے پرچم اٹھا رکھے تھے ریلی کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی، مرکزی چوک پر مقررین نعیم خان چانڈیہ، بلال خان چانڈیہ، امجد عباس خان چانڈیہ، ڈاکٹر ظفر اقبال رانجھا، اور دیگر نے کہا پاک آرمی ہماری جند جان ہے، پاکستانی فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی حفاظت کی بھی ضامن ہے۔