9مئی کو جلاﺅ گھیراﺅ ، توڑ پھوڑ سازشی عناصر کےخلاف ادارے متحرک، جلداہم انکشافات

  9مئی کو جلاﺅ گھیراﺅ ، توڑ پھوڑ سازشی عناصر کےخلاف ادارے متحرک، جلداہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کہروڑپکا (نمائندہ خصوصی ) 9مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے رد (بقیہ نمبر33صفحہ6پر )
عمل کے طور پر پی ٹی آئی کے مبینہ کارکنوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا بلکہ بد ترین انتقام کی کئی مثالیں موجود ہیں جیسے کور کمانڈر ہاس میں صرف توڑ پھوڑ ہی نہیں کی بلکہ اس کو مکمل طور پر جلا ڈالا اور قیمتی اشیا کو لوٹ لیا،اسی طرح میانوالی ائیر بیس و دیگر فوجی چھانیوں پر حملے کئے اورجلاو گھیراو، توڑپھوڑ کی اس موقعہ پر افواج پاکستان کی طرف سے صبر اور تحمل کا وہ مظاہرہ کیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی اس گھنانی سازش کے پیچھے غیر ملکی ہاتھ ہے یا صرف ایک جماعت کی اندرونی سازش ہے کے بارے میں ایجنسیاں متحرک ہو گئی ہیں اگر غیر ملکی سازش پائی گئی تو اس سیاسی پارٹی پر پابندی لگانے بارے غور کیا جائے گا اور ملوث افراد کے بارے میں پہلے ہی فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کا اعلان کیا جا چکا ہے