بزرگوں پر تشدد اور گرفتاریاں تیز لوگوںمیں غم وغصہ، صورتحال سنگین

بزرگوں پر تشدد اور گرفتاریاں تیز لوگوںمیں غم وغصہ، صورتحال سنگین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کچاکھوہ (نمائندہ پاکستان ) کچاکھوہ کے شہریوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں (بقیہ نمبر44صفحہ6پر )
نے قومی اثاثہ جات و یادگار شہدا کو مسمار اور جلاو گیراو کیا ہے انکے خلاف بلا امتیاز کاروائی ہونا ضروری ہے لیکن جو لوگ اپنے گھروں میں امن و امان سے زندگی بسر کررہے ہیں محض انکو پی ٹی آئی کی وابستگی سے نظر بند کرنا اور یہ کہنا کہ آئندہ یہ ایسی حرکت نہ کریں افسوس کن ہے یہ فعل شرمناک ہے کچاکھوہ میں سماجی شخصیت لالہ عالم خان نیازی کو وابستگی کی وجہ سے گرفتار کیا گیا اور بھکر جیل منتقل کردیا گیا انکی عمر تقریبا 70 سال سے زائد ہے ایسا عمررسیدہ شخص کو نظر بند کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن کا اخباری بیان پڑھا جس میں انہوں نے کہاکہ اس ملک میں انسانی جانوں کی پرواہ نہیں تنصیبات کے ہر چینل پر اور اخباری بیان میں ڈسکس کیا جارہا ہے شہریوں کے مطابق لالہ عالم خان نیازی سماجی ورکر ہے کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔