ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ، مضر صحت دودھ، آئل تلف

  ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ، مضر صحت دودھ، آئل تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،ڈیرہ غازیخان(سپیشل رپورٹر،سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی مضر صحت خوراک بیچنے والوں کیخلاف ان ایکشن ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی سی چوک ملتان میں بیکری یونٹ کو پروڈکشن ایریا میں صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے، ورکرز کے(بقیہ نمبر45صفحہ6پر )
 میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی طرح مال آف ملتان میں ایکسپائرڈ مشروبات فروخت کرنے پر فوڈ پوائنٹ کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اس کے علاہ جلالپور پیرا میں ملک شاپ کو مضر صحت قلفیاں تیار کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید چک 8/9R کچاکھوہ میں بیوریج یونٹ کو سوڈا واٹر کا سیمپل فیل ہونے، معروف برانڈ کی بوتلیں استعمال کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ مزید برآں جی ٹی روڈ 136/16 L میاں چنوں کھانوں کی تیاری میں ناقابلِ سراغ اجزا کا استعمال کرنے، فریزر میں گندگی پائے جانے پر ہوٹل کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا.مجاہد کالونی بوریوالا اور ٹبہ نہر کرم پور میلسی میں 2 بیوریجز پلانٹس کو سوڈا کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ کرنے، فلٹر کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
 پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ کی تیاری ناکام بنا دی،رات گئے فوڈ سیفٹی ٹیم کا اڈہ لوہار منچن آباد میں جعلی ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ،97 لٹر مضر صحت دودھ،20 کلو ویجیٹبل آئل اور بھاری مقدار میں مشینری ضبط،مالکان کیخلاف تھانہ گھمند پورہ میں مقدمہ درج جعلساز مافیا کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے اڈا لوہار منچن آباد میں جعلی ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا۔ملک یونٹ مالکان بناسپتی گھی اور دوسرے مضر صحت اجزاءکی ملاوٹ کر کے جعلی دودھ تیار کر رہے تھے۔روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں لٹر جعلی دودھ تیار کیا جاتا تھا۔جعلسازی کرنے پر مالکان کیخلاف تھانہ گھمند پورہ تحصیل منچن آباد میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔جعلسازی مافیا کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔