پی ایل ایف تنظیمیں ختم کرنیکا اعلان، نوٹیفکیشن بھی ریلیز

  پی ایل ایف تنظیمیں ختم کرنیکا اعلان، نوٹیفکیشن بھی ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


¾ملتان ( سپیشل رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی ایل ایف پاکستان کے صدر سید نیئر حسین بخاری ایڈووکیٹ نے ملک بھر کی تمام پی ایل ایف کی تنظیمیں توڑ دی ہیںجس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور صوبائی سطح پر دوبارہ آر(بقیہ نمبر46صفحہ6پر )
گنائز کرنے کے لئے کمیٹیاں قائم کر دی ہیں ملتان سے بیرسٹر ملک فیض رسول لابر ایڈووکیٹ پی ایل ایف ملتان ڈویثرن کے آرگنائزر ہونگے جبکہ ڈیرہ غازیخاں ڈویثرن کی سردار عبدالعزیز خان ایڈووکیٹ اور بہاولپور ڈویثر ن کی اختر ہاشمی ایڈووکیٹ تنظیم سازی کریں گے ۔ پی ایل ایف ملتان ڈویثرن کے آرگنائزر بیرسٹر ملک فیض رسول لابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ایل ایف کی ملتان ڈویثرن کی سطح پر تنظیم کے لئے مشاورتی اجلاس جلد منعقد کیا جائے گا یاد رہے کہ تینوں ڈویثرن کے آرگنائزرز اپنی سفارشات پی ایل ایف پاکستان کے صدر سید نیئر حسین بخاری ایڈووکیٹ کو ارسال کریں گے اور ایک ماہ میں تنظیم سازی مکمل کی جائے گی جس کی توثیق کے لئے حتمی فیصلہ چئیرمین بلاول بھٹو کریں گے اور ڈویثرن تنظیموں کا اعلان کریں گے بیرسٹر ملک فیض رسول لابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ نئی تنظیم سازی میں پی ایل ایف اور پارٹی کے لئے اعلی خدمات انجام دینے والوں اور دلچسپی رکھنے والے نئے دوستوں کو اولیت دی جائے گی۔انہوں نے مذید بتایا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر بلاول ہاﺅس ملتان میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا جس کی صدارت صوبائی صدر مخدوم احمد محمود کریں گے جبکہ پی ایل پاکستان کے صدر سید نیئر حسین بخاری بطور مہمان شرکت کریں گے۔