اوورسیز پاکستانیوں کا افواجِ پاکستان سے یکجہتی اور محبت کا اظہار

  اوورسیز پاکستانیوں کا افواجِ پاکستان سے یکجہتی اور محبت کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی ) سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 9 مئی کے واقعات میں شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی مذمت اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی اور محبت کا اظہار کیا گیا ۔ انگلینڈ، ترکی، بیلجیئم، جرمنی سمیت یورپ کے کئی ممالک میں ریلیاں نکالی گئیں، جنوبی افریقہ میں بھی پاکستان آرمی کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلیوں میں گفتگو کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ہے تو ہم ہیں، ہمیں مل کر پاکستان کی بقا اور سلامتی کی خاطر کام کرنا چاہیے۔ شرکا نے کہا کہ پاکستان کی بات ہوگی تو ہم پاکستان آرمی کے ساتھ ملک کی بقا کی خاطر کھڑے ہوں گے۔
اوورسیز پاکستانی

مزید :

صفحہ اول -