قومی اسمبلی کااجلاس آج شام 4 بجے ہو گا،20 نکاتی ایجنڈاجاری 

قومی اسمبلی کااجلاس آج شام 4 بجے ہو گا،20 نکاتی ایجنڈاجاری 
قومی اسمبلی کااجلاس آج شام 4 بجے ہو گا،20 نکاتی ایجنڈاجاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کااجلاس آج شام 4 بجے ہو گا،اجلاس کا 20 نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں رویت ہلال ترمیمی بل 2022 منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا،کمپنیزپرافٹ ترمیمی بل 2023 ایوان میں متعارف کرایاجائے گا۔
اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی، وفاقی تعلیم کی قائمہ کمیٹیوں کی متعدد رپورٹس ایجنڈے میں شامل ہیں،سندھ میں پانی کی قلت کے حوالے سے توجہ دلاﺅ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہے ،ملک میں منشیات کی فروخت کے بارے توجہ دلاﺅ نوٹس زیربحث آئے گا۔