9 مئی کے واقعات کی کوریج کرنیوالے ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک افراد کی گرفتاریوں کا اقدام چیلنج

9 مئی کے واقعات کی کوریج کرنیوالے ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک افراد کی گرفتاریوں کا ...
9 مئی کے واقعات کی کوریج کرنیوالے ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک افراد کی گرفتاریوں کا اقدام چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)9 مئی کے واقعات کی کوریج کرنیوالے ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک افراد کی گرفتاریوں کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شہری نبیل رشید نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کردی ،درخواست میں حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب، سی سی پی او کو فریق بنایاگیا،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ 9مئی کے واقعات کو الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا نے بھی رپورٹ کیا،پولیس کو ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک افراد کی گرفتاریوں سے روکا جائے۔