پشاور؛ ریڈیو پاکستان پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

پشاور؛ ریڈیو پاکستان پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار
پشاور؛ ریڈیو پاکستان پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتارکر لیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ موسیٰ خان ریڈیو پاکستان کی عمارت جلانے میں مرکزی ملزم تھا،ملزم کا تعلق پشاور کے نواحی علاقہ پخہ غلام سے ہے ،پولیس کے مطابق ملزم نے ریڈیو پاکستان میں آگ لگائی اور9 مئی سے روپوش تھا،ملزم کے خلاف شرقی تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔