جب تک پولیس گرفتارنہیں کرلیتی ٹوئٹرکے ذریعے قوم سے رابطہ رکھوں گا ، شیخ رشید
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ جب تک پولیس گرفتارنہیں کرلیتی ٹوئٹرکے ذریعے قوم سے رابطہ رکھوں گا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ میری اورمیرے بھتیجے شیخ راشدشفیق کی گرفتاری کےلئے پولیس جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے، میرے سٹاف کواٹھاکرلے گئے ہیں، جب تک پولیس گرفتارنہیں کرلیتی ٹوئٹرکے ذریعے قوم سے رابطہ رکھوں گا ،ان کاکہناتھا کہ صرف سپریم کورٹ سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے، آئی ایم ایف ناکام بجٹ بحران معیشت تباہ دوست ملکوں سے کٹی یہ ہے حکومت کی کارکردگی۔
عمران خان کونااہل یامائنس کرناہےتوپھرPDMنےکس کےساتھ الیکشن لڑناہےظلم کانظام نہیں چل سکتاچادراورچاردیواری کوروندنےوالی ن لیگ دفن اورPDMکاکفن ہوگاخداکےہاں دیرہےاندھیر نہیں کرپٹ حکومت کو سپورٹ نہ دی جائےپہلے ہی غریب مررہاہےڈالربڑھ رہاہےاب داوئیوں کی قیمت میں مزید20فیصد اضافہ کردیاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 22, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ عمران خان کونااہل یامائنس کرناہے توپھرپی ڈی ایم نے کس کےساتھ الیکشن لڑناہے ،ظلم کانظام نہیں چل سکتا،چادراورچاردیواری کوروندنے والی ن لیگ دفن اورپی ڈی ایم کاکفن ہوگا،ان کاکہناتھا کہ خداکے ہاں دیرہے اندھیر نہیں کرپٹ حکومت کو سپورٹ نہ دی جائے ،پہلے ہی غریب مررہاہے ڈالربڑھ رہاہے اب داوئیوں کی قیمت میں مزید20فیصد اضافہ کردیاہے۔
شیخ رشید احمد نے کہاکہ 9مئی پرلوگ پشیمان ہیں سازش سے غلط تاثردیاجارہاہے کہ عوام اوراداروں میں دوری ہوچکی گلی محلے سے بےگناہ بچے اٹھائیں گے توماو¿ں کی بدعا ئیں لگیں گی، نفرت اوربی چینی میں اضافہ ہورہاہے جسے ختم ہوناچاہیے ،ان کا کہناتھا کہ غریب مٹی ملاآٹاکھارہاہے نوازشریف گھرسے باہر قدم نہیں رکھ سکتااس لیے پاکستانی اوورسیزکو ڈرایاجارہاہے۔
9مئی پرلوگ پشیمان ہیں سازش سےغلط تاثردیاجارہاہےکہ عوام اوراداروں میں دوری ہوچکی گلی محلےسےبےگناہ بچےاٹھائیں گےتوماؤں کی بدعا ئیں لگیں گی نفرت اوربیچینی میں اضافہ ہورہاہےجسےختم ہوناچاہیےغریب مٹی ملاآٹاکھارہاہےنوازشریف گھرسےباہر قدم نہیں رکھ سکتااس لیےپاکستانی اورسیزکو ڈرایاجارہاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 22, 2023