لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیدیا.
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی نظربندی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی،شیریں مزاری کے وکلا بیرسٹر شعیب رزاق اور انیق کھٹانہ عدالت میں پیش ہوئے ۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہاکرنے کا حکم جاری کردیا،عدالت نے کہاکہ شیریں مزاری کسی مقدمے میں نامزد نہیں تو ان کودوبارہ گرفتارنہ کیا جائے۔