وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے ...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ ملاکنڈاور پشاور سمیت دیگر علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے، جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.2 ریکارڈکی گئی،زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 91 کلومیٹر تھی۔