پارکنگ تنازعہ پر گارڈز کے ہمراہ 2 نوجوان لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون گارڈز سمیت گرفتار، یہ کون ہے ؟ جانیے 

پارکنگ تنازعہ پر گارڈز کے ہمراہ 2 نوجوان لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والی ...
پارکنگ تنازعہ پر گارڈز کے ہمراہ 2 نوجوان لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون گارڈز سمیت گرفتار، یہ کون ہے ؟ جانیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پارکنگ تنازع پر کار سوار 2 لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والی با اثر خاتون کو اس کے 3 گارڈز سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزمہ مائرہ اور اس کے گارڈز نےلاہور میں سندر کے علاقے میں چند روز قبل 2 بہنوں فضا اور اقصیٰ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، تشدد کے واقعے کی سی سی ٹی وی منظر عام پرآئی تھی۔پولیس نے ملزمان کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شناخت کرکے گرفتارکیا جس میں تشدد کرنے والی خاتون اور اس کے 3گارڈز کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
چند روز قبل پیش آنے والے اس واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنے نجی سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ کار میں بیٹھی 2 لڑکیوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔پولیس کے مطابق جھگڑاگاڑی پارک کرنے پر شروع ہوا، ملزمہ خاتون کی شناخت مائرہ افتخار کے نام سے ہوئی۔

مزید :

قومی -