آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کردیا

آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کردیا
آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں آڈیو لیکس کمیشن نے کارروائی شروع کردی ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کمیشن کا حصہ ہیں،اٹارنی جنرل آڈیو لیکس کمیشن اجلاس میں شریک ہیں۔

اٹارنی جنرل نے کمیشن کے ٹی او آرز پڑھ کر سنائے ،آڈیو لیکس کمیشن نے باقاعدہ کارروائی سے قبل اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کردی،وفاقی حکومت کو خط و کتابت کیلئے نئے سم کارڈ، موبائل فون فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ نمبر اور ای میل پبلک کیا جائے ،کوئی بھی شخص کمیشن کو معلومات دینا چاہے تو دے سکے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ کمیشن کی کارروائی فوجداری ہے نہ ہی یہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل ہے،تمام فریقین کیساتھ باعزت طریقے سے رویہ اختیار کیاجائے،ہم نے صرف حقائق تلاش کرنے ہیں کسی کیخلاف کارروائی نہیں کرنی ۔