کنول شوذب کی کارکنوں کو طیش دلانے کی ویڈیو سامنے آگئی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب کی 9 مئی کو کمیٹی چوک راولپنڈی میں کارکنوں کو طیش دلانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
جیو نیوز کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنول شوذب کارکنوں کو بھڑکاتے ہوئے کہتی ہیں کہ اگر ہر چیز نارمل چلے گی توپھرجاؤ گھروں میں جاکر سوجاؤ، پھر آزادی کو کہوبھول جاؤ اور غلامی کی تیاری پکڑو۔کارکن کنول شوذب سے سوال کرتے ہیں کہ کدھر ہیں ہمارے علاقے کے ایم پی اے اور ایم این ایز؟ تو وہ کہتی ہیں کہ لعنت بھیجو ان پر۔
پی۔ ٹی آئی کی دہشتگرد کنول شوذب بھی کارندوں کو دہشتگردی کیلئے اکستاتی پکڑی گئی۔ کہہ رہی تھی اگر ہنگامہ، بلوہ، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ نہ کیا تو کوئی فائدہ نہیں۔#IKMirJaffar pic.twitter.com/jcpxaG3cRg
— Santosh Kumar Bugti (@santoshkbugti) May 21, 2023