عمران خان نے کل پھر اپنی گرفتاری کا امکان ظاہر کر دیا

عمران خان نے کل پھر اپنی گرفتاری کا امکان ظاہر کر دیا
عمران خان نے کل پھر اپنی گرفتاری کا امکان ظاہر کر دیا
سورس: Instagram/imrankhan.pti

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 23 مئی کو نیب پیشی کے موقع پر اپنی گرفتاری کا ایک اور امکان ظاہر کر دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد یقین ہے کہ منگل کو مجھے بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے اپنی گرفتاری پر ردِعمل کو اپنی پارٹی ختم کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور سینیئر قیادت سمیت اُن کی پارٹی کے 10 ہزار سے زائد کارکن زیرِحراست ہیں۔

اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر جنرل باجوہ کی شکایت لگاتے ہوئے اپنی حکومت ختم کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کہ جنرل باجوہ کو مجھ سے ایسا کیا مسئلہ ہوا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم کر دی۔