سالگرہ کے روز نوجوان کی موت، لاش سے والدین کو کیک کٹوانا  پڑگیا

سالگرہ کے روز نوجوان کی موت، لاش سے والدین کو کیک کٹوانا  پڑگیا
سالگرہ کے روز نوجوان کی موت، لاش سے والدین کو کیک کٹوانا  پڑگیا
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک)  بھارتی ریاست تلنگانہ میں 16 سالہ لڑکا دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا اور اسی دن نوجوان لڑکے کی سالگرہ بھی تھی۔نوجوان لڑکے کو منچیریال کے سرکاری ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔ بدنصیب والدین سالگرہ کا کیک لیے ہسپتال پہنچے تو ان کا بیٹا فوت ہوچکا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ریاست کلنگانہ کے ایک ہسپتال کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دل شکستہ والدین اپنے بیٹے کی لاش سے اس کی سالگرہ کا کیک کٹوا رہے ہیں۔ دسویں جماعت کا طالب علم اپنی سالگرہ کا سامان لیے ہی بازار گیا تھا کہ دل کا دورہ پڑ گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹے کی لاش ہسپتال کے بستر پر ہے اور والدین اس کا ہاتھ پکڑ کر کیک کاٹ رہے ہیں۔ ماں باپ نے خود کو اور اپنے بیٹے کی لاش کو بھی سالگرہ کی مبارک باد دی۔