میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ، ایمان مزاری 

میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ، ایمان مزاری 
میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ، ایمان مزاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کاکہناہے کہ میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایمان مزاری کاکہناتھا کہ ایک ہفتے میں 3 بار میری والدہ کو گرفتار کرلیاگیا،حکومت بھی سوچے کہ گھروں کو اس طرح برباد نہ کیا جائے،ایمان مزاری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ عمران خان اپنے رہنماﺅں اور کارکنوں کو بھول گئے ۔