عشق سے پیار سے الفت سے امن پھیلے گا ۔۔۔ساری مخلوق کی عزت سے امن پھیلے گا

عشق سے پیار سے الفت سے امن پھیلے گا ۔۔۔ساری مخلوق کی عزت سے امن پھیلے گا
عشق سے پیار سے الفت سے امن پھیلے گا ۔۔۔ساری مخلوق کی عزت سے امن پھیلے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عشق سے پیار سے الفت سے امن پھیلے گا
ساری مخلوق کی عزت سے امن پھیلے گا

دور رہنے سے کبھی قدر نہیں ہو سکتی
پاس آنے سے رفاقت سے امن پھیلے گا

منہ بنانے سے کوئی کرتا نہیں منہ کا خیال
بھائی چارے سے محبت سے امن پھیلے گا

صرف اپنی ہی مناؤ گے تو مر جاؤ گے
ایک دوجے کی اطاعت سے امن پھیلے گا

وہ جنھیں روٹی میسر نہیں کھانے کے لیے
ان غریبوں کی عیادت سے امن پھیلے گا

مرد کافی نہیں گھر بار چلانے کے لیے
تیرے گھر بار میں عورت سے امن پھیلے گا

کوئی بھی ایک عبادت نہیں کامل کاظم
ہر عبادت کی عبادت سے امن پھیلے گا

کلام :ڈاکٹر سید کاظم