"ایسا فیصلہ لینا بہادری کا کام ہے"، بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

"ایسا فیصلہ لینا بہادری کا کام ہے"، بشریٰ انصاری نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کا چمکتا ہوا ستارہ ، ہر فن مولا اورسینئر اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری نے آخر کار اپنی دوسری شادی کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند سالوں سے بشریٰ کی شادی اور طلاق کا معاملہ خبروں کی شہ سرخیوں کا حصہ بنا رہا ہے لیکن آج تک بشریٰ کی جانب سے انکی دوسری شادی کے حوالے سے کوئی  مثبت جواب سننے کو نہیں ملا۔2020 میں بشریٰ انصاری کی پہلے شوہر اقبال انصاری سے طلاق کی خبر منظرِ عام پر آنے کے بعد اداکارہ کی دوسری شادی کے چرچے ہونے لگے تھے،لیکن بشریٰ انصاری  نےان  اس خبروں  کی تردید کر دی تھی، تاہم حال ہی میں بشریٰ کا اس بات کو قبول کرنا کہ وہ اپنی پہلی شادی کے ختم ہونے کے بعد دوسری شادی بھی کر چکی ہیں، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی  ایک بڑی خبر ہے۔

ڈیجیٹل میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے  اداکارہ بشریٰ انصاری نے  اپنی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ" ایسا فیصلہ لینا ایک بہادری کا کام ہے, وہ اپنے پہلے شوہر و ہدایتکار اقبال انصاری سے شادی کے 36 سال کے بعد طلاق لینے سے قبل ان سے ایک دہائی تک علیحدہ بھی رہتی رہیں لیکن اس حوالے سے کبھی کسی کو معلوم نہیں ہونے دیا"۔سابقہ شوہر کے متعلق بات کرتے ہوئے بشریٰ کا کہنا تھا کہ" اقبال ایک اچھے انسان ہیں لیکن انکے ساتھ ازدواجی زندگی اچھی نا گزرنے کی وجہ سے طلاق کا فیصلہ لینا پڑا لیکن آج بھی وہ بچوں کے معاملات کی وجہ سے ان سے رابطے میں رہتی ہیں اور انکے بچے بھی اپنے والد سے رابطے میں ہیں۔"

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "مقدّر اللہ کی مرضی سے کام کر رہا ہوتا ہے، ہمیں نہیں معلوم ہوتا کہ کسی کا زندگی میں آنے اور جانے کا کیا مقصد ہے۔زندگی میں محبت کا دوسرا موقع اتفاق سے ملا، لیکن ہر کسی کی زندگی میں یہ دوسرا موقع آئے، یہ ضروری نہیں,عام طور سے اس عمر میں دوسری محبت یا دوسری شادی کو معاشرے کی جانب سے قبول نہیں کیا جاتا، بعض اوقات آپ کے اپنے گھر والے بھی اسے قبول نہیں کرتے لیکن مجھے کم از کم ایسے کسی رویے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔"

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی طلاق کے کچھ عرصے کے بعد سے ہی ان کی اور ڈرامہ ساز اقبال حسین کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی تاہم بعدازاں ڈرامہ نگار اقبال حسین نے اداکارہ سے دوسری شادی کی خبروں کی تردید کی تھی۔

مزید :

تفریح -