کرائے کے غنڈے...(افسانچہ)

کرائے کے غنڈے...(افسانچہ)
کرائے کے غنڈے...(افسانچہ)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر: نیلما درانی 

نادر کی اپنے ہمسائے  سے لڑائی ہوئی۔۔۔تو دن رات وہ ان سے بدلہ لینے کا سوچنے لگا۔۔۔آخر اس نے اپنے ایک دوست کالو سے مشورہ کیا۔

کالو نے کہا یہ تو کوئی بڑی بات نہیں۔۔۔میرے جاننے والے کچھ غنڈے ہیں۔۔جو پیسے لے کر یہ کام کر دیتے ہیں۔
ہر کام کا ریٹ مقرر ہے

گالیاں دینی اور ڈرانا دھمکانا
ہاتھ پاؤں توڑنا
جان سے مارنا
جو کام کروانا ہو وہ آسانی سے کر دیتے ہیں۔
نادر کو یہ سن کر حوصلہ ہوا۔۔۔لیکن وہ شریف آدمی تھا۔  اپنے مخالفوں کو صرف گالیاں دلوانا اور ڈرانا دھمکانا چاہتا تھا۔
اس نے کالو کے ذریعے بدمعاشوں سے رابطہ کیا۔۔۔اور ان کی منہ مانگی رقم دے کر ۔۔۔گھر جا کر اطمینان سے بیٹھ گیا۔
ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی۔۔۔کہ 4 موٹے تازے غنڈے اس کے ہمسائے کے دروازے پر کھڑے اس کو گالیاں دے رہے تھے۔

نادر دل ہی دل میں بہت خوش تھا۔۔۔جبکہ اس کا ہمسایہ گھر کے اندر دبکا بیٹھا تھا۔

دوسرے دن صبح سویرے ۔۔۔وہ ہی غنڈے اس کے دروازے پر کھڑے اس کو للکار  رہے تھے۔
اس کا ہمسایہ بھی ان کو معاوضہ دے کر لے آیا تھا.

مزید :

ادب وثقافت -