فوج کو دھوبی گھاٹ میں ڈسکس کرو گے تو سیاست میں بھی دھوبی گھاٹ والا سلوک ہو گا، شیخ رشید کی ویڈیو وائرل

فوج کو دھوبی گھاٹ میں ڈسکس کرو گے تو سیاست میں بھی دھوبی گھاٹ والا سلوک ہو گا، ...
فوج کو دھوبی گھاٹ میں ڈسکس کرو گے تو سیاست میں بھی دھوبی گھاٹ والا سلوک ہو گا، شیخ رشید کی ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے شیخ رشید کی ماضی کی پریس کانفرنس کا ایک کلپ شیئر کیاہے جس میں وہ فوج مخالف بیانات پر ن لیگ کو خبردار کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں دھوبی گھاٹ میں فوج کو ڈسکس کرنے والوں کے ساتھ سیات میں بھی دھوبی گھاٹ والا سلوک ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے ماضی میں دیئے گئے بیانا ت پر مشتمل کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ کا مرکز بن رہاہے ، ویڈیو کلپ میں شیخ کہتے ہیں کہ ”ن لیگ اپنے لیے خود ہی بحران اکھٹے کر رہی ہے ، جو کچھ اس نے عظیم افواج کے بارے میں زبان استعمال کی اس کی اسے قیمت ادا کرنی پڑے گی، کل دھوبی گھاٹ میں فوج کو ڈسکس کیا ، میں سیاسی ورکر ہونے کی حیثیت سے کہتاہوں ، جب آپ فوج کو اس طرح چوکوں چوراہوں ، دھوبی گھاٹ اور موچی دروازے پر ڈسکس کریں گے تو یاد رکھنا کہ سیاست میں بھی آپ کے ساتھ دھوبی گھاٹ والا سلوک ہو گا۔“

مزید :

قومی -