تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا؛سابق صوبائی وزیر سعید الحسن نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا؛سابق صوبائی وزیر سعید الحسن نے پارٹی سے راہیں جدا ...
تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا؛سابق صوبائی وزیر سعید الحسن نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سید سعیدالحسن نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید الحسن نے کہا کہ 9 مئی کو اندوہناک واقعات سے مجھے اور حلقے کے عوام کو ذہنی اذیت پہنچی۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو جلایا گیا، شہداکی یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا، میں اور میرے حلقے کے عوام 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں،سابق صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان جلد کروں گا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی دور حکومت میں سعید الحسن صوبائی وزیر اوقاف تھے۔