تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ توڑ دیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ توڑ دیا گیا
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ توڑ دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے بہادر آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء خرم شیر زمان کا ایک ریسٹورنٹ توڑ دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق خرم شیر زمان کا ریسٹورنٹ محکمہ انسداد تجاوزات کی طرف سے جاری ایک آپریشن میں توڑا گیا ہے۔ 

محکمے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس ریسٹورنٹ کے لیے غیرقانونی طور پر جگہ کو گھیرقانونی طور پر جگہ کو گھیر کر استعمال میں لایا گیا تھا۔ریسٹورنٹ کو توڑنے کے لیے بھاری مشینری بروئے کار لائی گئی۔واضح رہے کہ چند روز قبل خرم شیر زمان کا ایک ریسٹورنٹ سیل بھی کر دیا گیا تھا۔