آہانہ کمرا کے ساتھ تصویر بنوانے کے بہانے مداح نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ اداکارہ سیخ پا ہو گئیں

آہانہ کمرا کے ساتھ تصویر بنوانے کے بہانے مداح نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ اداکارہ ...
آہانہ کمرا کے ساتھ تصویر بنوانے کے بہانے مداح نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ اداکارہ سیخ پا ہو گئیں
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ آہانہ کمرا کے ساتھ تصویر بنوانے کے بہانے مداح نے ایسی قبیح حرکت کر ڈالی کہ اداکارہ سیخ پا ہو گئیں۔ نیوز ویب سائٹ’اوڑیسا ٹی وی‘ کے مطابق اداکارہ ایک ایونٹ میں شریک تھیں جہاں ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ 

اس مداح نے اداکارہ کے ساتھ تصویر بناتے ہوئے انہیں کمر سے تھامنے کی کوشش کی جس پر اداکارہ غصے میں آ گئی اور انہیں سختی کے ساتھ ایسا کرنے سے روک دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اس پر کمنٹس میں لوگ اس مداح کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے اداکارہ کی حمایت میں بول رہے ہیں۔

ایک صارف نے کمنٹس میں لکھا ہے کہ ”کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ اس طرح بلا اجازت کسی لڑکی کی کمر میں ہاتھ ڈالے۔ آہانہ نے اس کے ساتھ ٹھیک کیا ہے۔“ ایک اور شخص نے لکھا ہے کہ مداحوں کو مداح ہی رہنا چاہیے، بوائے فرینڈ بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔“

مزید :

تفریح -