ماں اپنی 2 سالہ بیٹی کو گاڑی میں بھول گئی، 15 گھنٹے بعد آئی تو ایسا منظر کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

ماں اپنی 2 سالہ بیٹی کو گاڑی میں بھول گئی، 15 گھنٹے بعد آئی تو ایسا منظر کہ ...
ماں اپنی 2 سالہ بیٹی کو گاڑی میں بھول گئی، 15 گھنٹے بعد آئی تو ایسا منظر کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک ماں کی مجرمانہ غفلت نے دو سالہ بچی کی جان لے لی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی رہائشی خاتون کیتھرین ایڈمز شدید گرمی کے اس موسم میں اپنی بچی کو گاڑی میں بھول کر چلی گئی۔ اسے 15گھنٹے بعد اپنی بیٹی کا خیال آیا اور جب اس نے آ کر گاڑی میں دیکھا تو بچی کی موت ہو چکی تھی۔

رپورٹ کے مطابق اس روز اس علاقے میں درجہ حرارت41.6ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ بتایا گیا ہے کہ کیتھرین کا ایک اور چار سالہ بچہ بھی گاڑی میں تھا تاہم وہ کسی طرح گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے کیتھرین اور اس کے شوہر کرسٹوفر مک لین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -