پاکستان اور روس کے مابین براہ راست کارگو سروس کا آغاز ہوگیا

پاکستان اور روس کے مابین براہ راست کارگو سروس کا آغاز ہوگیا
پاکستان اور روس کے مابین براہ راست کارگو سروس کا آغاز ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور روس کے درمیان پہلی مرتبہ براہ راست کارگو سروس کا آغاز ہوگیا ہے، روس کا پہلا کارگو بحری جہاز سینٹ پیٹرز برگ کی بندرگاہ سے براہ راست 25 مئی کو کراچی پورٹ پہنچے گا۔ 

پاک شاہین پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او عبداللہ فرخ نے بتایا کہ روس کی بندر گاہ سینٹ پیٹرز برگ سے پہلا روسی کارگو جہاز 450کنٹینرلے کر براہ راست 25 مئی کو کراچی پورٹ پہنچے گا۔ اس طرح سے پاکستان کے برآمدات کنندگان کے لیے روس سے سمندری تجارت کی بڑی سہولت کا  آغاز ہوجائے گا، براہ راست سمندری سروس شروع ہونے سے روس سے کارگو صرف 18 دن میں پاکستان کی بندر گاہ پہنچ جائے گا۔ اس سے قبل روس سے آنے والے جہاز کو ایک مہینہ لگ جاتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ روس سے دوسرا جہاز 29 مئی کو کراچی پورٹ  پہنچے گا، عبداللہ فرخ کے مطابق پاکستان روس کو 150 ملین کی ایکسپورٹ جبکہ 300 ملین کی امپورٹ کرتا ہے جبکہ  دونوں ممالک کی باہمی تجارت کا حجم 2.50ارب ڈالر تک بڑھنے کی گنجائش موجود ہے۔

مزید :

بزنس -