5500کنال اراضی کی خریداری کے کیس میں عمران خان کی بہن کے خلاف تحقیقات شروع

5500کنال اراضی کی خریداری کے کیس میں عمران خان کی بہن کے خلاف تحقیقات شروع
5500کنال اراضی کی خریداری کے کیس میں عمران خان کی بہن کے خلاف تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق لیہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے 5500کنال اراضی کی خریداری میں مبینہ خورد بردکے معاملے پر اینٹی کرپشن نے چھان بین شروع کردی ہے،اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عظمیٰ خان نے اراضی مارکیٹ سے کئی گنا کم ریٹ پر بغیر قبضہ خریدی۔ محکمہ ریونیو کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن  نے ریونیو آفس چوبارہ پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا،  ریکارڈ کی فراہمی میں حیلے بہانے بنانے پرپٹواری اصغر کو معطل کردیا گیا، تحصیلدار کے مطابق عظمیٰ خان نے اراضی انتقالات اپنے اور خاوند احد مجید کے نام درج کرائے۔

مزید :

قومی -