آوارہ کتے کو بے دردی سے ذبح کرنے والا شخص گرفتار

آوارہ کتے کو بے دردی سے ذبح کرنے والا شخص گرفتار
آوارہ کتے کو بے دردی سے ذبح کرنے والا شخص گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لوئر دیر آوارہ کتے کو بہیمانہ طریقے سے قتل کرنے والے شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قاری عبداللہ نامی شہری  کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ایک کتے کو بے رحمی سے ذبح کررہا تھا،  ویڈیو سامنے آنے پر جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنیوالی این جی اوز نے اس ظالمانہ فعل کیخلاف آواز اٹھائی، وزیراعظم کے معاون سلمان صوفی نے واقعہ کا نوٹس لیا اور آئی جی خیبرپختونخواہ سے رابطہ کرکے ملزم کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ 

دوسری طرف ملزم قاری عبداللہ خان نے ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے بہیمانہ فعل پر معافی مانگتے ہوئے واقعے کی وضاحت بھی کی ہے، قاری عبداللہ خان کے مطابق وہ اپنی بیٹی کے ساتھ راستے سے گزر رہے تھے کہ کتے نے اچانک ان پر حملہ کیا اور ان کے ایک ہاتھ کی انگلی پر کاٹ لیا تھا۔ جس پر وہ غصے میں آئے اور انہوں نے کتے کو مار دیا۔

مزید :

قومی -