فلموں میں اداکاری کی پیش کش ہورہی ہیں، رزکمالی
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل رزکمالی نے کہا ہے کہ فلم میں کام کیلیے پیشکش ہوئی ہے لیکن میں روایتی کردار نہیں بلکہ منفرد کردار کرنے کی خواہش رکھتی ہوں۔”بتایا کہ جس طرح پاکستانی فنکاردیارغیرمیں جا کر ملک کا نام روشن کرتے ہیں، اگر پاکستانی فلم میکر بھی دنیا کے مختلف ممالک اور ان کے خوبصورت مقامات پر جا کر زیادہ سے زیادہ فلموں کی عکسبندی کریں، تو اس کے ذریعے معیار میں بہتری آئے گی۔