سابق پاکستانی کرکٹر انتقال کر گئے 

سابق پاکستانی کرکٹر انتقال کر گئے 
سابق پاکستانی کرکٹر انتقال کر گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق پاکستانی کرکٹر سجاد اکبر انتقال کر گئے ہیں۔

بھائی امیر اکبر کے مطابق  سجاد اکبر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کی عمر 63 برس تھی۔سجاد اکبر نے 2 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ انہوں نے 182 فرسٹ کلاس میچز  بھی کھیلے۔

سجاد اکبر لیول فور کوچ تھے ، وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ سے منسلک تھے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سجاد اکبر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مزید :

کھیل -