میڈیا کیلیے آواز اٹھانے والی مریم نواز وزیراعلیٰ بن کر بدل گئی ہیں یا نظریات بدل گئے ہیں ۔۔؟ شاہزیب خانزادہ نے سوال اٹھا دیا

میڈیا کیلیے آواز اٹھانے والی مریم نواز وزیراعلیٰ بن کر بدل گئی ہیں یا ...
 میڈیا کیلیے آواز اٹھانے والی مریم نواز وزیراعلیٰ بن کر بدل گئی ہیں یا نظریات بدل گئے ہیں ۔۔؟ شاہزیب خانزادہ نے سوال اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے  "جیو نیوز " پر اپنا پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوال اٹھ رہا ہے کہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے میڈیا کی آزادی کا نعرہ لگانے والی اور میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیخلاف آواز اٹھانے والی مریم نواز وزیراعلیٰ بن کر خود بدل گئی ہیں، ان کے نظریات بدل گئے ہیں یا وہ جو کررہی ہے کسی کی ڈکٹیشن پر کررہی ہیں، صحافتی تنظیمیں مریم نواز کیخلاف احتجاج کرنے اور عدالت جانے کا اعلان کررہی ہیں۔

ان کے پروگرام میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھی شرکت کی ۔