پنجاب میں 14افسران کے تقرر و تبادلے

پنجاب میں 14افسران کے تقرر و تبادلے
پنجاب میں 14افسران کے تقرر و تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے 14افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ صدف فاطمہ رخصت پر چلی گئی انھیں واپسی پر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، عفت النساء ڈپٹی سیکرٹری (ڈویلپمنٹ ) آئی اینڈ سی ونگ آف ایس اینڈ جی اے ڈی ، تقرری کی منتظر گریڈ 17کی افسر مس تانیہ راشد کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری آئی پی سی ، آئی اینڈ سی ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی ، ظہیر لیاقت بیگ ڈائریکٹر پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، جمال فضیل کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

 محمد احسن وحید کو ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم، کرن خورشید کوڈی جی( ایم اینڈ ای) پی اینڈ ڈی بورڈ، سید بلال حیدر او ایس ڈی، غلام صغیر شاہد ایگزیکٹو ڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل، افضال احمد قمر اوایس ڈی،انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، نعمان حفیظ کوایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ خوراک،محمد سرورکواو ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ایڈیشنل کمشنر بہاولپور اشفاق حسین سیال کو بھی او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔محمد حنیف ڈائریکٹر پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہائوسنگ فائونڈیشن جبکہ محمد نذیر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکولز ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔