سمز بلاک کرنے کے کیس میں اسٹے آرڈر صرف درخواست گزاروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تھا،چیف جسٹس عامر فاروق

سمز بلاک کرنے کے کیس میں اسٹے آرڈر صرف درخواست گزاروں کو تحفظ فراہم کرنے ...
سمز بلاک کرنے کے کیس میں اسٹے آرڈر صرف درخواست گزاروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تھا،چیف جسٹس عامر فاروق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف کیس میں موبائل نیٹ ورک کمپنیز کیخلاف کارروائی پر جاری اسٹے آرڈر خارج کرنے کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ایک بات واضح کر دوں کہ حکم امتناع سمز بلاک کرنے پر نہیں ہے، اسٹے آرڈر صرف درخواست گزاروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف کیس میں موبائل نیٹ ورک کمپنیز کے خلاف کارروائی پر جاری اسٹے آرڈر خارج کرنے کی درخواست پر سماعت  ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق نے وفاقی حکومت کی متفرق درخواست پر سماعت کی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بہتر ہو گا کہ مرکزی درخواست ایک ہی بار سن کر فیصلہ کر دیا جائے، ایک بات واضح کر دوں کہ حکم امتناع سمز بلاک کرنے پر نہیں ہے،حکومت کا سمز بلاک کرنے کا آرڈر اب بھی اِن فیلڈ ہے۔

 چیف جسٹس عامر فاروق  نے کہاکہ عدالت سمجھ سکتی ہے کہ حکومت معاشی ریفارمز پر فوکس کر رہی ہے، یہ اقدام بھی انہی ریفامرز کے تناظر میں لیا گیا ہو گا،چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت کوشش کرے گی کہ جلد از جلد اس کیس کا فیصلہ ہو جائے، ہم کیس کی آئندہ سماعت کیلئے جون کی کوئی تاریخ مقرر کر دیتے ہیں، ایسا کر لیں کہ دونوں فریقین کسی تاریخ پر متفق ہو کر عدالت کو آگاہ کر دیں،عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔