رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کا وزیر داخلہ پنجاب کے نام خط، کیا مطالبہ کر دیا ؟ جانیے

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کا وزیر داخلہ پنجاب کے نام خط، کیا مطالبہ کر دیا ؟ ...
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کا وزیر داخلہ پنجاب کے نام خط، کیا مطالبہ کر دیا ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ صوبے بھر کے اور خاص طور پر لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ ، اس کے راولپنڈی ، ملتان اور بہاولپور بنچوں کے احاطوں کےعلاوہ ضلعی عدالتوں میں امن عامہ کی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے لاہور ہائیکورٹ کے تمام بنچز اورماتحت عدالتوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنیکی ہدایت ۔عدالتوں کے لاک ڈاؤن پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

 ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ پنجاب کے نام خط میں کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کو کئی بار احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ لاہور ہائیکورٹ، اس کے بنچوں اور صوبے بھر میں ماتحت عدالتوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔