بحر روم میں پناہ گزینوں کو پیش آنے والے بد ترین حادثے کا مقدمہ شروع ہو گیا

بحر روم میں پناہ گزینوں کو پیش آنے والے بد ترین حادثے کا مقدمہ شروع ہو گیا
 بحر روم میں پناہ گزینوں کو پیش آنے والے بد ترین حادثے کا مقدمہ شروع ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کلماتا۔یونان (مانیٹرنگ ڈیسک) بحر روم میں پناہ گزینوں کو پیش آنے والے بد ترین حادثے کا مقدمہ شروع ہو گیاہے ۔ جب ایک  ٹرالریونان کے ساحل کے قریب غرق ہوگیا تھا ۔  اس حادثے کو یورپ کے بد ترین حادثات میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے ۔

"جنگ " کے مطابق  خبر رساں ادارے "اے ایف پی " نے بتایا کہ  ٹرالر ڈرانا 13اور14جون 2023ء کی درمیانی ڈوب گیا تھا  جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے غیر قانونی نقل مکانی کرنے والے750افراد سوار تھے ۔ اقوام متحدہ کے مطابق 82افراد کی لاشیں بازیاب ہو سکیں ۔ کلماتا میں مقدمے کی کارروائی کے آغاز پر بچ جانے والے104افراد میں شامل 9 مصری عدالت میں موجود تھے ۔