وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی ایرانی قونصلیٹ لاہور آمد ، ابرہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر اظہار تعزیت 

 وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی ایرانی قونصلیٹ لاہور آمد ، ابرہیم ...
 وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی ایرانی قونصلیٹ لاہور آمد ، ابرہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر اظہار تعزیت 
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی صدر سید ابرہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  نے قائم مقام ایرانی قونصل جنرل علی اصغر مغاری سے اظہار تعزیت کیا۔ صوبائی وزیر نے ایرانی سفارت خانے میں مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی درج کیے۔ انکا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کی وفات پر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے اور پاکستان ایرانی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی شہادت پر ایرانی قوم سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی دنیا اسلام کے عظیم مجاہد اور انقلابی راہنما تھے۔ پاکستانی قوم کی ہمدردیاں ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔