جبر کے باوجود پی ٹی آئی اور عوامی حمایت کو ختم نہیں کیا جا سکا،رؤف حسن

جبر کے باوجود پی ٹی آئی اور عوامی حمایت کو ختم نہیں کیا جا سکا،رؤف حسن
جبر کے باوجود پی ٹی آئی اور عوامی حمایت کو ختم نہیں کیا جا سکا،رؤف حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے دھویں کے پیچھے فرد واحد کی آمریت قائم ہے۔

 اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ تمام تر جبر کے باوجود پی ٹی آئی اور عوامی حمایت کو ختم نہیں کیا جا سکا جو میرے ساتھ ہوا وہ بہت معمولی واقعہ ہے، میرے ساتھیوں کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے۔مجھ پر حملہ کرنے والوں کا زاویہ میری گردن کا تھا، پوری منصوبہ بندی سے حملہ کیا گیا۔ میرا زخم بھر جائے گا، فرد واحد کی آمریت میں ملک پر لگے زخم نہیں بھریں گے،  ریاست نے جس جبر اور فسطائیت کا مظاہرہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

خیال رہے کہ رؤف حسن گزشتہ شام اسلام آباد میں بلیڈ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -