مرسیڈیز نے گاڑیوں کے مستقبل سے پردہ اٹھا دیا

مرسیڈیز نے گاڑیوں کے مستقبل سے پردہ اٹھا دیا
مرسیڈیز نے گاڑیوں کے مستقبل سے پردہ اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (نیوز ڈیسک) جرمن کمپنی مرسیڈیز نے جدید کاروں کی ٹیکنالوجی کو اس مقام تک پہنچا دیا ہے کہ اب آپ کو سڑک پر چلتی کار میں لوگ چائے کی میز پر گفتگو کرتے نظر آئیں گے اور انہیں کسی سے ٹکرانے کا خوف بھی نہیں ہوگا کیونکہ اس نئی قسم کی کار کو ڈرائیور کی ضرورت نہیں یہ خود ہی ڈرائیونگ کرے گی۔
 اگرچہ بغیر ڈرائیور کے کار کے تجربات مختلف کمپنیوں کی طرف سے کئے جاچکے ہیں لیکن مرسیڈیز کی نئی کار میں چائے کی میز بھی ہے اور اس کی سامنے والی دونوں سیٹوں کو گھما کر پیچھے کی طرف موڑا جاسکتا ہے اور یوں چاروں لوگ ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوتے ہیں، گویا کہ وہ اپنے گھر کے ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر خوش گپیوں کا مزہ لے رہے ہوں۔
کار میں سکرینیں لگائی گئی ہیں جن پر فلم یا ٹی وی بھی دیکھا جاسکتا ہے اور یہ سہولت بھی ہے کہ آس پاس کے مناظر ان سکرینوں پر براہ راست دیکھے جاسکیں۔ کار کے فنکشنز کو ہاتھوں اور آنکھوں کے اشاروں سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور جدید اور طاقتور کمپیوٹر سسٹم کی وجہ سے یہ حادثے سے بھی محفوظ رہے گی۔