میچ کے دورا ن خاتون کی 'جذباتی' آواز نے شائقین کو ڈرا دیا

میچ کے دورا ن خاتون کی 'جذباتی' آواز نے شائقین کو ڈرا دیا
میچ کے دورا ن خاتون کی 'جذباتی' آواز نے شائقین کو ڈرا دیا

  

ماسکو (نیوز ڈیسک) خواتین کو بلاوجہ ہی صنف نازک نہیں کہا جاتا، ان کے جسم، انداز، آواز اور جذبات و احساسات، ہر چیز سے نزاکت چھلکتی ہے، لیکن یہ بات ایک روسی خاتون کے بارے میں بالکل غلط ثابت ہوگئی ہے کیونکہ اس کی آواز کسی خوفناک درندے سے زیادہ مشابہت رکھتی ہے اور اسے دنیا کی خوفناک ترین آواز والی مخلوق قرار دے دیا گیا ہے۔

اس خاتون کا انکشاف روس میں والی بال کے ایک میچ کے دوران ہوا۔ میچ دیکھنے والی ایک 36 سالہ خاتون گینیڈی آوریانوو نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ میچ دیکھ رہی تھی اور سٹیڈیم میں کافی شوروغل تھا کہ اچانک ایسی خوفناک آواز آئی جیسی کہ عام طور پرڈراﺅنی فلموں میں دکھائے جانے والی بلاﺅں کی آواز ہوتی ہے۔ یہ ایک دل ہلا دینے والی دھاڑ تھی جسے سن کر ان کا ننھا بیٹا شدید خوفزدہ ہوگیا اور اس کی حیرت کی اس وقت انتہا نہ رہی جب اس نے دیکھا کہ یہ آواز کوئی خوفناک درندہ نہیں بلکہ ایک گوری خاتون نکال رہی تھی۔ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وہ بار بار یہ آواز نکال رہی تھی۔ کسی نے اس کی ویڈیو بھی بنالی اور اب انٹرنیٹ پر یہ بہت تیزی سے پھیل رہی ہے کیونکہ ہر کوئی حیران ہے کہ ایک عورت بھی ایسی خطرناک آواز نکال سکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس