متحدہ عرب امارات میں پراپرٹی کے دھوکوں سے محفوظ رہنے کے لیے انتہائی مفید مشورے

متحدہ عرب امارات میں پراپرٹی کے دھوکوں سے محفوظ رہنے کے لیے انتہائی مفید ...
متحدہ عرب امارات میں پراپرٹی کے دھوکوں سے محفوظ رہنے کے لیے انتہائی مفید مشورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (نیوز ڈیسک) دبئی میں کرایہ پر جگہ لینے والوں کو ایک مخصوص قسم کے فراڈ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس میں کرایہ دار ہی جگہ کا مالک بن کر آگے کسی کو کرایہ پر دے دیتا ہے اور بھاری رقم یک مشت لے کر فرار ہوجاتا ہے۔

شارجہ،غیر ملکیوں کوزمین خریدنے پرمستقل قیام کی اجازت
بیرون ملک سے متحدہ عرب امارات آنے والے ایک شہری نے بتایا کہ اسے ایک پراپرٹی ایجنٹ نے ایک مکان دکھایا اور اس کی فوری ضرورت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ساری ادائیگی ایک ہی چیک کے ذریعے کروالی۔ مکان میں مختصر قیام کے بعد اصل مالک آن پہنچا تو معلوم ہوا کہ پہلا شخص مکان کا مالک نہ تھا بلکہ کرایہ دار تھا اور اس نے ملکیت کے جھوٹے کاغذات بنوارکھے تھے۔ اس قسم کے فراڈ سے بچنے کیلئے دبئی میں قانونی خدمات فراہم کرنے والے ادارے Afridi & Angel نے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری قرار دیا ہے۔
٭.... ملکیت کے اصل ہونے کی تصدیق کریں، اس کے لئے لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ جائیداد مارگیج ہونے کی صورت میں بینک سے معلومات لیں۔
٭.... جو مکان آپ کرائے پر لے رہے ہیں اس کے ذمہ کسی قسم کی ادائیگی یا یوٹیلٹی بل وغیرہ کی ذمہ داری نہ ہونا چاہیے۔
٭.... کرائے کا معاہدہ ہونے کے بعد جلد از جلد نئے مکان میں منتقل ہوں تاکہ اس دوران اسے کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے یا کوئی چیز خراب نہ کردی جائے۔
٭.... یہ ضرور دیکھیں کہ آپ وقت سے پہلے معاہدہ ختم کرسکتے ہیں یا نہیں اور اس کی شرائط کیا ہوں گی۔
٭.... معاہدہ کرنے کے بعد اسے ejari.aeویب سائٹ کے ذریعے دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے پاس رجسٹر کروانا ضروری ہے۔
٭.... مکان خالی کرنے سے پہلے مالک کو اپنی نگرانی میں دکھا کر تسلی کریں کہ سب ٹھیک ہے۔