کئی دنوں کی لڑائی کے بعدپولیس پنڈ ت کے' آشرم ' میں داخل،لرزا خیز انکشافات

کئی دنوں کی لڑائی کے بعدپولیس پنڈ ت کے' آشرم ' میں داخل،لرزا خیز انکشافات
کئی دنوں کی لڑائی کے بعدپولیس پنڈ ت کے' آشرم ' میں داخل،لرزا خیز انکشافات

  

نیودہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی پولیس نے متعدد سنگین جرائم میں ملوث ہندو گرو کے قلع نما آشرم پر چھاپا مار کر چار خواتین اور ایک بچے کی لاش برآمد کرلی ہے جبکہ گرو کے ہزاروں چیلے اسے بچانے کیلئے پولیس کے ساتھ جنگ میں مصروف ہیں۔

عرب ملک کا عجیب قانون، زیادتی کا شکار لڑکی کو دوبارہ ’جہنم‘میں جھونک دیاگیا

شمالی بھارت میں واقع گرو رام پال مہاراج کا آشرم 12 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی اجازت کے بغیر یہاں پرندے کو بھی پرمارنے کی جرات نہ تھی۔ یہاں ہر وقت ہزاروں چیلے گرو کی خدمت اور حفاظت پر معمور رہتے تھے۔ یہ بدنام زمانہ گرو قتل سمیت درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا لیکن بار بار بلانے پر بھی عدالت میں پیش نہ ہورہا تھا۔ پولیس نے بالآخر بھاری تیاریوں کے ساتھ آشرم پر ہلہ بول دیا۔ اگرچہ یہاں سے ہزاروں لوگ بھاگ کھڑے ہوئے کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ انہیں زبردستی اندر بند کرکے رکھا گیا تھا لیکن دیگر ہزاروں پولیس پر پتھروں، پٹرول بموں اور ہتھیاروں سے حملے کررہے ہیں۔

تاحال گرو کو گرفتار نہیں کیا جاسکا تاہم آشرم سے ملنے والی لاشوں اور دیگر مشکوک سامان کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ خطرناک مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث یہ گرو خود کو 15 ویں صدی کے عظیم شاعر اور دانشور بھگت سنگھ کبیر کا اوتار قرار دیتا ہے۔

 

مزید : جرم و انصاف