چینی جوڑے نے ہسپتال میں شادی کر کے محبت کی نئی داستان رقم کر دی

چینی جوڑے نے ہسپتال میں شادی کر کے محبت کی نئی داستان رقم کر دی

بیجنگ (نیوز ڈیسک) بے شک سچی محبت ہی وہ طاقت ہے جو انسان کو ایسا ایسا کام کرنے کی ہمت دیتی ہے کہ جسے کوئی بھی ممکن نہیں سمجھ رہا ہوتا۔ چین کے ایک نوجوان جوڑے کی کہانی بھی محبت کی ایسی ہی یادگار داستان بن گئی ہے۔

قدیم ترین پر اسرار چینی پائپ جو دنیا کی تاریخ بدل سکتے ہیں

چوبیس سالہ یوہیننگ اور اس کی 25 سالہ منگیتر فین ہوژیانگ کا تعلق عرصہ پانچ سال سے قائم ہے۔ رواں سال جون میں یہ افسوسناک انکشاف ہوا کہ فین خوفناک کینسر کا شکار ہے اور اب وہ چین کے ایک کینسر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے پاس محض چند ہفتوں کی یا زیادہ سے زیادہ چند مہینوں کی زندگی بچی ہے۔ ان حالات میں یو نے اس سے منہ نہیں موڑا بلکہ یہ اعلان کردیا کہ وہ دونوں شادی کررہے ہیں۔ فین کی شدید بیماری کی وجہ سے شادی کی تقریب ہسپتال میں ہی منعقد کی گئی اور تمام رسومات بھی ہسپتال میں ہی کی گئیں۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مہمان اور دوست رشتہ دار ان کی حوصلہ افزائی کیلئے آئے اور سب نے تحائف بھی دئیے، البتہ فین کی زندگی کے چراغ کو ٹمٹماتے دیکھ کر سب کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...