بربریت کی انتہا،بھارت میں نوجوان لڑکی کو چلتی ٹرین سے پٹری پر پھینک دیاگیا

بربریت کی انتہا،بھارت میں نوجوان لڑکی کو چلتی ٹرین سے پٹری پر پھینک دیاگیا
بربریت کی انتہا،بھارت میں نوجوان لڑکی کو چلتی ٹرین سے پٹری پر پھینک دیاگیا

  

نیودہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی دارالحکومت میں چلتی بس میں لڑکی کی عصمت ری اور قتل کے دلخراش واقعہ کے نقوش ابھی ذہنوں میں تازہ تھے کہ ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ریاست مدھیا پردیش میں پیش آگیا ہے۔

بھارت میں ایبولا وائرس کی آمد،دہلی میں خوف ہراس پھیل گیا

ساگر ضلع کے بینا ریلوے سٹیشن سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر صبح کے چھ بجے خون میں لت پت ایک لڑکی پٹڑی پر گری پائی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسے جنسی درندگی کے بعد سفاک مجرموں نے چلتی ریل گاڑی سے باہر پھینک دیا۔ لڑکی کا تعلق کانپور سے ہے اور وہ مالوہ ایکسپریس کے ذریعے اجےن شہر اپنے والدین کے پاس جارہی تھی۔

ظالم درندوں نے اس کا جسم نوچنے کے علاوہ اس کے زیورات اور دیگر سامان بھی لوٹ لیا اور انتہا درجے کی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے مارنے کیلئے پٹڑیوں پر پھینک دیا۔ لڑکی کو بھوپال شہر کے حامدیہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مزید : انسانی حقوق